Friday 22 February 2013

ڈیٹ کافی


            ڈیٹ کافی

لاہور: کھجور کو زمانہ قدیم سے ہی خصوصا طب نبوی کے حوالے سے بہت اہمیت حاصل ہے اسے صحرا کی خوراک بھی کہا جاتا ہے۔ کھجور بھرپور جسمانی ، دماغی و اعصابی طاقت کیلئے قدرت کا عطیہ ہے۔ کھجور کا مزاج گرم و خشک ہے۔ اس میں حیاتین اور اہم معدنی اجزا بھی پائے جاتے ہیں۔ طبی فوائد میں کھجور دل دماغ اور اعصاب کو قوت دیتی ہے زود ہاضم اور جسم میں خون کے سرخ ذرات میں اضافہ کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کو توازن میں رکھتی ہے۔ عرب کی کھجور عجوہ خاص طور پر دل کے امراض کیلئے انتہائی مفید ہے۔ کھجور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی ہے۔ اس کی گٹھلی سے مشروب بنایا جاتا ہے جو ڈیٹ کافی کہلاتا ہے۔ دودھ میں ابلی ہوئی تازہ کھجوریں یا کھجور کا ملک شیک بچوں اور بڑوں کے لیے انتہائی قوت بخش اور زود ہضم ہونے کے باعث جسمانی توانائی اور خلیوں کی توڑ پھوڑ کی اصلاح کے لیے انتہائی کارآمد ہے۔ افطاری میں اس کا استعمال فوری توانائی بخشتا ہے ۔کھجور کا استعمال آنتوں میں کیڑوں کو پیدا ہونے سے روکتا ہے اور ساتھ ہی یہ آنتوں میں مفید بیکٹریا کی پیدائش میں مدد دیتی ہے۔ کھجور کا استعمال قبض میں انتہائی موثر ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کھجور میں موجود ریشہ یعنی پھوک آنتوں کو متحرک کر کے اجابت ممکن بناتا ہے۔ رات بھر پانی میں بھیگی ہوئی 11 یا 7 کھجوریں اگلی صبح گٹھلیاں نکال کر اسی پانی میں کچل کر جوشاندہ بنالیں اس نسخے کاہفتے میں کم از کم دو مرتبہ استعمال دل کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اسی طرح کھجوریں دودھ میں ڈال کر ساتھ چٹکی بھر الائچی کا سفوف اور شہد ملا کر استعمال کرنے سے صبح کو انتہائی طاقت ملتی ہے اور اعضائے تولید کی ناقص کارکردگی سے پیدا ہونے والا بانجھ پن بھی ختم ہو جاتا ہے۔ 100گرام کھجور میں 314 کیلوریز ہوتی ہیں اس میں 2 گرام پروٹین 75 گرام کاربوہائیڈریٹ 0.5 گرام چکنائی اور 7 گرام ریشہ یعنی پھوک ہوتا ہے اس میں 15 فیصد پانی 2 فیصد معدنی اجزا کیلیشیم 120 ملی گرام آئرن 7.5 فاسفورس 50 ملی گرام وٹامن سی اور وٹامن بی کمپلیکس کی قلیل مقدار موجود ہوتی ہے۔

No comments:

Post a Comment